قوانین و ہدایات |
1.
علوم ایڈیوکیئر کے قوانین اور ہدایات (جو بہ وقت ضرورت بدلے جا سکتے ہیں) پر
سرپرست و طلبا کا عمل کرنا ضروری ہے۔ 2.
والدین و سرپرست کے لیے فرض نمازوں کی پابندی ضروری ہے۔ 3.
ہر سرپرست میٹنگ میں طالب علم کی طرف والدین، سرپرست یا کسی بھی ذمہ دار کو
حاضر ہونا ہو گا۔ 4.
سرپرست حضرات اسکول کیلنڈر پر
دھیان رکھیں تاکہ ادارے کے مختلف
پروگراموں سے آگاہ رہیں۔ 5.
سرپرست/والدین حضرات اپنے بچوں سے صرف جمعہ کے دن صبح 7:00 بجے 11:30
کے درمیان اور دوپہر 3:30 سے 5:00 بجے کے درمیان اور جمعرات کو دوپہر 3:30
سے 5:00 بجے کے درمیان ہی ملاقات کر سکتے ہیں۔ 6.
طلبا کو سرپرست/والدین یا ان کے
ذریعے توثیق شدہ کسی فرد کے علاوہ کسی کے ساتھ نہیں بھیجا جائے گا۔ 7.
ایک ماہ میں صرف ایک چھٹی ماہ کے آخری جمعرات اور جمعہ کو لی جا سکتی ہے۔ 8.
طالب علم کی ماہانہ فیس اس ماہ کے پہلے دس دن کے اندر ادا کرنا ضروری ہو گا۔
تاخیر کی صورت میں اس ماہ کی فیس میں جرمانے کے طور پر 50 روپئے کی اضافی رقم
بھی شامل ہو جائے گی۔ 9.
تمام بقایا جات امتحانات سے قبل ادا کرنا لازمی ہے۔ ادائیگی نہ ہونے کی صورت
میں طالب علم کو امتحان کے لیے ایڈمِٹ کارڈ نہیں مل پائے
گا۔ 10. داخلہ فیس واپس نہیں کیا
جائے گا۔ 11. ہر تعطیل کے بعد طالب علم کو طے شدہ وقت پر اسکول حاضر
ہونا ہو گا۔ تاخیر کی صورت میں یومیہ 50 روپیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ 12. ہر طالب علم کو سالانہ امتحان کی اہلیت کے
لیے 75 فی صد کلاس حاضری ضروری ہے۔ 13. طالب علم کی بد اخلاقی، بد تمیزی یا کردار کی خرابی کی وجہ سے علوم ایڈیوکیئر کے ذمہ داران اسے اسکول سے نکال سکتے ہیں۔ 14. ہر طالب علم کو اپنے سامان کی حفاظت خود بھی کرنی ہوگی۔ 15. طلباء اپنے ساتھ ہاسٹل یا کلاس میں قیمتی گھڑی، موبائل،
سونے کے زیور، کیمرا، ریڈیو، آڈیو پلیئر، چاقو، بلیڈ، اور پیسہ نہیں رکھ سکتے
ہیں۔ اور مذکورہ اشیاء پائے جانے پر ضبط کر لیے جائیں گے۔ اور اگر طالب کے پاس
سے غائب ہوجانے کی صورت میں ادارہ اس سلسلے میں جواب دہ نہیں ہوگا۔ 16. ہاسٹل /اسکول میں
طالب علم کو موبائل فون رکھنے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔ 17. سرپرست/والدین اپنے بچوں کی استثنائی غذائی عادت داخلہ
فارم میں ضرور لکھیں۔ 18. کسی بھی تعطیل کے بعد اگر طالب علم 7 دنوں کے بعد بھی بغیر کسی اطلاع کے اسکول نہیں پہنچتا ہے تو اس کا داخلہ منسوخ سمجھا جائے گا۔ اور ان
کو تجدید داخلہ کی نصف فیس جمع کرنے کے بعد دوبارہ داخل کیا جائے گا۔ 19. اسکول چھوڑ کر جانے والے طلباء کودو ہفتوں کے اندر اپنا سامان لے جانا ہو
گا۔ مذکورہ مدت کے بعد سامان کے متعلق ادارہ کسی بھی صورت جواب دہ نہیں ہو گا۔ 20. علوم ایڈیوکیئر کے کسی بھی سامان کو نقصان پہنچانے والے
طالب علم سے اس سامان کا مکمل پورا خرچ لیا جائے گا۔ 21. کسی بھی وبائی مرض میں مبتلا طالب علم کو اسکول میں دوبارہ اس وقت تک اسکول آنے کی
اجازت نہیں ہو گی جب تک ڈاکٹر کی طرف سے
صحت کی تحریری سند نہ مل جائے۔ 22. سرپرست/والدین سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کو دینے کے
لیے ہاسٹل/اسکول میں کسی قسم کا کھانا
نہ لائیں۔ |