﷽
شیرشاہبادی فاؤنڈیشن
اغراض ومقاصد
حامداً و مصلياً أما بعد!
ہندوستان میں بہار، بنگال، جھار کھنڈ و آسام کے مختلف حصوں میں بسنے والی ایک بڑی آبادی شیر شاہبادیوں کی ہے۔ خصوصا بہار میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مرحوم مبارک حسین صاحب اور ان کے ساتھ دیگر افراد نے مل کر بہار میں شیرشاہبادی برادری کو ریزرویشن دلایا۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے میادین میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور بہار میں اس برادری پر کام کرنے کے لیے کچھ تنظیمیں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ میدان عمل میں تنظیموں کا وجود ضروری ہے۔ تاکہ الگ الگ ناحیے سے کام کرنے میں آسانی ہو۔ ہم بھی دیگر تنظیموں کے ساتھ اس برادری کے لیے ترقیاتی امور میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
بنیادی مقاصد:
1. معیاری تعلیمی اداروں کا قیام
2. بیت المال (ضرورت مند طلبا کی اعلی تعلیم کے لیے)
3. اسلامی بینک کا قیام
1. معیاری تعلیمی اداروں کا قیام
ابھی الحمد للہ پہلے مقصد کی حصول یابی کی کوششیں جاری ہیں۔ اور بہ فضل الہی کٹیہار شہر کے ہوامحل (شریف گنج) میں معہد العلوم (ULOOM EDUCARE) نامی انگلش میڈیم اسکول کی شروعات ہوچکی ہے۔جہاں CBSE کے نصاب کو اسلامی تربیت کے ماحول میں پڑھایا جاتا ہے۔ باقاعدہ مکتب کی تعلیم سے لیس یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہے۔
Post a Comment
0Comments